امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کی صورتحال بدترین ہے، اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میں ایک ماہ سے کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہا ہوں، کسی بھی حکومتی وزرا پر کوئی جوں نہیں رینگی۔
انہوں نے کہا کہ تین دن سے بارشیں نہیں ہوئی تو بھی سڑکوں کی بہتری کے لئے کام نہیں کیا گیا، وزیر خارجہ پیپلز پارٹی سے ہیں لیکن یہ کہتے ہیں وفاق سپورٹ نہیں کررہا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آخری مردم شماری ن لیگ کے دور میں ہوئی تھی، اہم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بڑا میںڈیٹ تھا لیکن مردم شماری کو نوٹیفائی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے چالیس سال میں کچھ نہیں کیا لوگ ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، مردم شماری نہیں کروائی گئی تو انتخابات 2023 میں کیسے ممکن ہونگے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اس شہر میں کونسی سڑک محفوظ ، شاہراہ فیصل ایئر پورٹ کے پاس پانی جمع ہوجاتا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ اور جہانگیر روڈ کا حال بھی خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں ، کیوں اس شہر میں جعلی ڈومئسائل بنائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کب تک کراچی والوں کے ساتھ ظلم جاری رہیگا۔