کراچی کے سمندر اور ساحلوں پر نہانے اور شکار پر پابندی عائد

کمشنر کراچی نے کراچی کے سمندر اور ساحلوں پر نہانے اور شکار پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں کےباعث سمندر میں ممکنہ طغیانی کا امکان ہے، انسانی جانوں کو بچانے کی خاطر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے  پیش نظر 13 دنوں کے لئے سمندر میں نہانے پر پاپندی ہوگی، پابندی کا اطلاق 19 اگست سے 31 اگست تک کے لئے ہوگا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ شہری ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں، متعلقہ انتظامیہ پولیس کے تعاون سے عملدرامد یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں تیز ہواؤں سے سمندر میں طغیانی کے باعث کیٹی بندر کے کھلے سمندر میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں تھی جن میں مجموعی طور پر 38 ماہی گیر سوار تھے۔

سمندر میں طغیانی کے باعث سندھ حکومت نے نہانے اور ماہی گیری پر 7 روز کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔

Best Car Accident Lawyer