کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستیں پر سماعت آج ہوئی ہے۔
سماعت کے دوران بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
یہ کمی جولائی کی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے حکام کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی جبکہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی ہے۔