کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 241 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 241 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 8 ہزار 721 ہو گئی ہے۔

ادارے نے کہا کہ ڈینگی سے اب تک کراچی میں 36 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 341 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 10 ہزار 495 ہو گئی ہے۔

ادارے نے کہا کہ ڈینگی سے صوبے میں اموات کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer