کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام جاری ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں ڈاکیارڈ روڈ اور جیکسن مارکیٹ روڈ کا دورہ کیا اور ، جیکسن مارکیٹ روڈ کی بحالی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کے دوران ڈاکیارڈ روڈ اور جیکسن مارکیٹ روڈ کو نقصان پہنچا تھا لیکن تباہ ہونے والی سڑکوں کو ازسر نو تعمیر کررہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کئی سڑکوں کی مرمت کرکے انہیں بحال کردیا گیا ہے، کراچی کی باقی مانندہ سڑکیں بھی جلد مکمل بحال کردینگے جبکہ شہر بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ آصف خان، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی و دیگر متعلقہ افسران بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔

Best Car Accident Lawyer