کراچی میں بدامنی سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں، سعید غنی

وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بدامنی سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفگگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہے کہ یہ ملکی مفادات کے خلاف بات کرے تو اس سے کوئی نہیں پوچھتا۔

‘عمران خان پر آئین پاکستان توڑنے پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے’

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر آئین پاکستان توڑنے پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، عمران خان اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنا سیاست کو آگے چلائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ 2018 میں عمران خان کو زبردستی جیتوایا گیا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں الیکشن جتوائے نہ ہم نے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لینے ہیں، عمران خان کو جیل میں ڈال کر اس کی رات کی دوائی بند کی جائے۔

‘تحریک انصاف کے بہت لوگوں نے اپنا کالا دھن سفید کروایا’

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے اپنی جائیدادیں چھپائی، عمران خان کی حکومت میں منسٹری اسکیم کے ذریعے تحریک انصاف کے بہت لوگوں نے اپنا کالا دھن سفید کروایا۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو پکڑا تو رات کو عدالت لگتی ہے، عمران خان کے حق میں فیصلے ہوتے ہیں، عدالت نے جس طرح عمران خان کے مخالفوں سے برتاؤ کیا ویسے ہی عمران خان کے ساتھ بھی وہ سلوک کرنا چاہیئے تھا۔

وزیر محنت سندھ نے کہا کہ عمران خان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ چیف مینسٹر نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ اب تک قبول نہیں کیا ہے۔

‘حکومت امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے’

انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر بڑے ملک میں جرائم ہوتے ہیں، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کراچی میں جرائم کو کم کریں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی میں بدامنی سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کوشاں ہے۔

Best Car Accident Lawyer