شہر قائد میں آج بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنووب مغربی ہوا چل رہی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
صوبہ پنجاب
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق آج صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، مری ، گلیات ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال ، دیر، سوات، کوہستان ، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبھی سم گرم اور مرطوب تاہم بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔