کراچی میں آئندہ 3 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے جبکہ آئندہ تین روز بھی گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 تا 4 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی تبدیلی کیساتھ شہر میں فضائی آلودگی بڑھ گئی

لاہور: موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہر میں فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔

درجہ حرارت میں کمی کے باعث فضائی آلودگی میں بدستور اضافہ جاری ہے، فضائی آلودگی کا انڈیکس ریٹ 160 سے تجاوز کر گیا ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

لاہور کا موسم

لاہور میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ کچھ روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کے تناسب میں دوپہر کے وقت کمی ہو گی۔

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

اسموگ بچوں کے لئے کتنی خطرناک ہے؟

اسموگ صرف بڑوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی بہت خطرناک ہے اور یہ بہت سے ٹریفک حادثات کا بھی سبب بنتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اگر بچوں کو کھانسی اور چھاتی کے انفیکشن سے بچانا چاہتے ہیں تو بچوں کو اسموگ سے بچانا ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer