کراچی ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار، دو ائیرلائن کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے

کراچی ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار ہونے کے باعث دو ائیرلائن کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرندوں کی بھرمار ہونے سے کراچی ائیرپورٹ پر قطر ائیر اور پی آئی اے کی پروازوں کے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جبکہ پرواز میں 150 سے زاید مسافر تھے۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسکے علاوہ  پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارہ سے بھی پرندہ ٹکرایا، پرندہ پی آئی اے کی پرواز سے  2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ کے دوران ٹکرایا البتہ طیارہ حادثہ سے محفوظ رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے متعلقہ شعبہ نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 سی اے اے ذرائع نے کہا کہ پرندے ٹکرانے سے جہازوں کو بڑا حادثہ پیش ہوسکتا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  پرندوں کی ائیرپورٹ اور رن وے پر موجودگی  سی اے اے  کی یہ نا اہلی ہے اور  زمہ داری بھی سی اے اے کی ہے۔

Best Car Accident Lawyer