کراچی آج حق کے ساتھ کھڑا ہوگا، فواد چوہدری

  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی آج حق کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ کراچی کی عوام آج گھروں سے نکلیں اور تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ آج کراچی حق کے ساتھ کھڑا ہو گا جمہوریت اور حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہو گا۔

کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا مد مقابل ہیں۔

فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں، مجموعی طور پر سیٹ کے لیے 15 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے، جو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، 203 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز آئیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، اس لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور مستعد رہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ عوام آفواہوں پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصدقہ معلومات اور شکایات کے لئے صوبائی اور مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔

Best Car Accident Lawyer