کراچی؛ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی بڑی کارروائی، تین کروڑ کی مالیت کی جعلی دوائیں برآمد

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بڑی کارروائی کر کے تین کروڑ کی مالیت کی جعلی دوائیں برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملیر سعود آباد سے تین کروڑ کی مالیت کی جعلی دوائیں برآمد کر لی ہیں، یہ دوائیں انڈین برینڈ کے نام پر بنائی گئی ہیں۔

ریلیف پین کے نام سے یہ دوائیں مارکیٹ میں بیچی جا رہی ہیں۔

اس کامیاب کارروائی میں ڈرگ انسپکٹر لاکھو، ساجد میمن، شاہد عباسی سمیت دیگر نے کارروائی میں حصہ لیا۔

سعود آباد پولیس سمیت اسسٹنٹ کمشنر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer