کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ تعینات

صدر مملکت نے کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی ہے۔

خیال رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔

Best Car Accident Lawyer