سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کال ایک ہفتے کے بعد کسی بھی وقت آ سکتی ہے اور ہم یہ جدوجہد حقیقی آزادی کے لیے کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے لانگ مارچ میں ہماری تنظیمیں بھی تیار نہ تھیں لیکن اب ہم تنظیموں کو تیار کررہے ہیں اور ہر ضلع کی تنظیم کو چھ چھ ہزار لوگ لانے کا ٹاسک دے رہے ہیں ۔
عمران خان نے بتایا کہ 50 سال بعد ملک میں اتنی مہنگائی ہوئی ہے اور پاکستان لوٹا جا رہا ہے، قوم تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہامپورٹڈ اور کرپٹ حکومت نے پانچ مہینوں میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے،یہ چوروں کا ٹولہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروا رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہملک کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل جنرل الیکشن میں ہیں اور یہ الیکشن سے پہلے میری آخری کال ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے شروع ہوا، آہستہ آہستہ پارٹی بنائی اور آج پوری قوم پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ جدوجہد حقیقی آزادی کے لیے کر رہے ہیں اور آزادی کی جدوجہد کو جہاد کہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کی عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔