فیصل آباد میں کارخانہ بازار کے پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھنٹہ گھر کے اطراف میں واقع کارخانہ بازار کے پلازہ میں رات گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی بالائی منزل پر لگی، آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس گئے جبکہ ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق 2 جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جو کہ پلازہ میں متعدد لوگ رہائش پذیر تھے۔
ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پلازہ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے منٹگمری بازار فیصل آباد کے پلازہ میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔