ڈینگی کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے مریض سامنے آنے پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرلر رضوان نذیر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ٹرینوں اور بسوں میں خصوصی ڈینگی سپرے اور لاروا تلفی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی لاورے کی تلفی کے اقدامات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج اور گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

رضوان نذیر نے کہا کہ ڈینگی کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت کے متعلقہ فیلڈ افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی ڈینگی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے مزید کہا کہ بوسن ٹاؤن کو ڈینگی کیسز سامنے آنے پر حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام قبرستانوں اور حساس مقامات پر ڈینگی سپرے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer