ڈکیتی کی واردات ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دلہن کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈکیتی دوران دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور 5 تولےسونا سمیت سوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اہل خانہ نے بیان میں بتایا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا، پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دلہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن بیاہ کر لایا تھا ، مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی، دلہااوردلہن کواسپتال منتقل کردیاگیا، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب شادی والےگھرمیں دلہن سےم بینہ زیادتی اور ڈکیتی کے معاملے پر آر پی اوسید خرم علی کی متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے  واقعےکی تفصیلات معلوم کیں۔

آرپی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا، متاثرہ خاندان کوانصاف فراہم کیاجائےگا، پولیس کومجرمان کی جلدگرفتاری کاہدف دیاہے۔