پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایف آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان دبئی جانے کے لئے بلیو پاسپورٹ استمال کررہی تھیں جبکہ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے لیکن فردوس عاشق، اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو بتادیا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں جس کے بعد ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو آف لوڈ کردیا دیا گیا ہے جو کہ پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں۔
بعدازاں ایئرپورٹ حکام نے فردوس عاشق، اعوان کو روکنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک جاناچاہتی تھیں جہاں انہیں ویمن پیس کرکٹ کپ میں شرکت کرنا تھی۔