چین کے 2 طیارے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے 2 خصوصی طیارے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں، چین سے مزید ریلیف کا سامان لے کر خصوصی طیارے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ چین سے لایا گیا امدادی سامان پاک فوج اور وزرات خارجہ کے حکام نے وصول کیا ہے۔
ترجمان سی اے اے نے کہا کہ چین سے بھیجے گئے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔
سی اے اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اب تک چین سے مجموعی طور پر 4 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کراچی لا چکے ہیں۔