چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت کیخلاف کامیاب جدوجہد کی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت کیخلاف کامیاب جدوجہد کی۔

عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین کی قیادت نے محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چین ترقی پذیر ریاستوں کیلئے بدعنوانی سے چھٹکارا پانے اور اپنے عوام کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی طرف لیجانے کیلئے  رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے، چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer