چیئرمین سینیٹ کے دفتر کے باہر موجود تجاوزات کو ہٹادیا گیا


چیئرمین سینیٹ

پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بنائے گئے تجاوزات کو ہٹادیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے دفتر کے باہر شیشے کی دیواریں بناکر راستہ بند کردیا تھا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے نوٹس لے کر سیکریٹری سینیٹ کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طرف سے کرونا وباء کے دوران اپنے دفتر کے سامنے گلی کو شیشے لگا کربند کردیا تھا اور اپنے دفتر کے سامنے سے صرف ارکان پارلیمنٹ کو گزرنے کی اجازت تھی اور دروازوں پر سارجنٹ بیٹھا دیئے گئے تھے جس پر پارلیمنٹ کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

چیئرمین پی اے سی نے پارلیمنٹ کے اندرچیئرمین سینیٹ کی طرف سے اپنے دفتر کے سامنے شپشے لگا کر راستہ بند کرنے کا نوٹس لیا اور پی اے سی اجلاس میں سیکرٹری سینیٹ سے پوچھا کہ یہ غیر قانونی کام کس کی اجازت سے کیا گیا ہے جس پر بتایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا کہ فوری طور پر شیشے ہٹائے جائیں اور راستہ ملازمین کے لیے کھولا جائے  جس پر آج  پیر کو چیئرمین سینیٹ کے دفتر کے سامنے سے شیشے ہٹاکر گلی کو کھول دیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer