چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حالیہ بارشوں کے تھمنے کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد صادق سنجرانی نے اپنی بیان میں کہا کہ کل پوری قوم نماز جمعہ کے بعد حالیہ بارشوں کے تھمنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بے شمار قیمتی جانیں اور مالی و جانی نقصانات ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان اور دوسرے صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، قوم سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کریں۔
واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری ہے۔