چوہدری شوگر مل کیس:نوازشریف کی ایک اور بیٹی اسما شامل تفتیش

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز کوچوہدری شوگر مل کیس میں شامل تفتیش کر لیا گیا ۔  اسما نوازکو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب شوگر مل نقصان میں تھی۔ اسما نواز کو مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا۔نیب کے مطابق چوہدری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائدروپے کے نقصان میں جا رہی تھی۔ اسما نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں۔ذرائع کے مطابق اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا۔ اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے۔نیب کے مطابق 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔