چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے ماں سمیت 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا، جہاں گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں فراز نامی شخص کے چار بیٹے ، چار بیٹیاں شامل ہیں اور بیوی شامل ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق تمام افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں البتہ چھت گرنے کے حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چلاس میں پیش آئے حادثے پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ بونر داس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دُکھ ہے۔
چلاس، بونر داس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دُکھ ہے۔ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔