وزیر اعظم ہائوس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کے ساتھ سائفر سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔
اجلاس میں گفتگو ہوئی کہ مریم نواز کے حق میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔
منعقدہ اجلاس میں نوید قمر، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، مولانا اسعد محمود، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، کشور زہرہ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، خالد مگسی، احسان ریکی، روبینہ عرفان، امیر حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین، سینیٹر ہدایت اللہ، شاہ اویس نورانی، شازین بگٹی، محسن داوڑ اسلم بھوتانی، ساجد میر، شفیق ترین، اسحاق ڈار، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ شریک، احسن اقبال، سعد رفیق، ملک احمد اور عطااللہ تارڑ نے شرکت کی۔