مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تو گزشتہ 4 ماہ سے سائفر کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمشن انکوائری کے بجائے حکومتی ادارے سے تحقیقات کروا کر اپنی مرضی کی رپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے تحقیقات کروا کر اس معاملے کو سلجھانے کے بجائے الجھایا جا رہا ہے۔
تحریک انصاف تو گزشتہ چار ماہ سے سائفر کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہے
حکومت جوڈیشل کمشن انکوائری کی بجائے حکومتی ادارے سے تحقیقات کروا کر اپنی مرضی کی رپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے
ایف آئی اے سے تحقیقات کروا کر اس معاملے کو سلجھانے کی بجائے الجھایا جا رہا ہے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) October 2, 2022
مشیر اطلاعات نے کہا کہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ مداخلت کے ذریعے ایک محب وطن جمہوری حکومت کے خلاف سازش کیسے کامیاب کروائی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی صاف شفاف تحقیقات ہوئیں اس مداخلت اور سازش کا پلان سائفر کے مندرجات سے واضح ہو جائے گا۔
عمر چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا ردعمل وہی تھا جو ایک غیرت مند خوددار پاکستانی لیڈر کا ہونا چاہیے۔
قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ مداخلت کے ذریعے ایک محب وطن جمہوری حکومت کے خلاف سازش کیسے کامیاب کروائی گئی تھی
جب بھی صاف شفاف تحقیقات ہوئیں اس مداخلت اور سازش کا پلان سائفر کے مندرجات سے واضع ہو جائے گا
عمران خان کا ردعمل وہی تھا جو ایک غیرت مند خوددار پاکستانی لیڈر کا ہونا چاہئے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) October 2, 2022