پی ٹی آئی رہنما کا این اے 237میں پریزائیڈنگ افسران کیساتھ مشکوک افراد ملنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمیل احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے حلقہ این اے 237 ملیر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بیٹھے ہوئے چند مشکوک افراد کو دیکھا۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے ریاستی مشینری کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

“جب میں کمرے میں داخل ہوا تو پریزائیڈنگ آفیسر مجھے دوسری طرف لے گیا”

انہوں نے کہا کہ جب وہ پولنگ سٹیشن پر پہنچے تو دو سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ وہ اس حلقے سے عمران خان کے کورنگ امیدوار ہیں، وہ اس نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

جمیل خان نے کہا کہ جب میں کمرے میں داخل ہوا تو پریزائیڈنگ آفیسر مجھے دوسری طرف لے گیا، لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ان کے کمرے میں دو مشکوک لوگ بیٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ جب پوچھا کہ یہ کون ہیں توکہا یہ اسپیشل برانچ کے لوگ ہیں ڈیوٹی پر ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

جمیل خان نے کہا کہ کوئی پولیس اہلکار پولنگ سٹیشن میں داخل نہیں ہو سکتا، جب مشکوک افراد سے پولیس شناختی کارڈ مانگا تو وہ سٹیشن سے نکل گئے۔

‘سرکاری اہلکار پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن میں دھاندلی کررہے ہیں’

انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں اور دھاندلی کی شکایت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں درج کرائی جا رہی ہے، سرکاری اہلکار پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن میں دھاندلی کر رہے ہیں۔

جمیل خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی میرٹ پر نہیں جیت سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

Best Car Accident Lawyer