چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔
تفصیاات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی لیبر بیورو کے عہدیدار اور کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مزدور یونین نے ملک بھر کے تمام اسٹیشنز سے کلین سوئپ کرکے ثابت کیا کہ محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزیونٹی کے تقریباً دو ہزار ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ گروپ کو 250 ووٹ ملنا اس بات کا اظہار ہے کہ محنت کش عمران خان کے بیانئے کو قبول نہیں کرتے۔