پیٹرول اور ڈیزل پر عائد محصول میں اضافے کے بعد آئندہ 15 روز تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع نے بتایا کہ نظرثانی شدہ فارمولے کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت حکومت 15 روزہ قیمتوں کا تعین کرے گی جو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی درآمدی لاگت کی موجودہ ماہانہ حساب کے بجائے پلاٹ کے آئل گرام میں شائع ہونے والی قیمتوں کے مطابق ہوگی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نظرثانی شدہ فارمولا ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور پیٹرول دونوں پر فی لیٹر 30 روپے اضافی پیٹرولیم لیوی پر ہوسکتی ہے جبکہ موجودہ قیمت 25.73 روپے اور 27.70 روپے فی لیٹر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایچ ایس ڈی کی سابق ڈپو کی قیمت فی لیٹر 106 روپے 46 پیسے کے بجائے 115 روپے فی لیٹر کا اندازہ لگایا گیا جس میں 8.5 روپے یا 8 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا۔ علاوہ ازیں پیٹرول کے سابق ڈپو قیمت کا تخمینہ 103 روپے 97 پیسے کے بجائے 112 روپے 50 پیسے فی لیٹر لگائی گئی یعنی 8.5 روپے یا 8 فیصد اضافہ۔ حکومت اب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر تقریباً 42 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے۔ حکومت نے پہلے ہی تمام پیٹرولیم مصنوعات پر عام سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافی محصولات پیدا کرنے کے لیے پورے بورڈ پر 17 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔