پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی سے متعلق بڑی خوش خبری آگئی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی سے متعلق بڑی خوش خبری آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالر فی بیرل پہنچنے کے بعد اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالر فی بیرل ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ردوبدل کے بعد اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے جب کہ گذشتہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا دو تجاویز حکومت کو بھجوائے گا، پہلی تجویز میں اوگرا پیٹرول مصنوعات کی قیمت میں کمی کی تجویز کرے گا جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی تجویز کی جاسکتی ہے۔

دوسری صورت میں ٹیکسز میں اضافہ تجویز کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جائے گی کیونکہ عالمی منڈیوں کے تناظر میں قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے 30 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز حکومت کو بھجوا دی جائیں گی۔

تاہم وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد 31 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کرے گا جس کا اطلاق یکم سمتبر سے ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer