وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 ہوگی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔