پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھنے کا خدشہ


پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جس کے بعد ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 روپے اور ڈیزل پر 15 روپے ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر اس وقت لیوی 20 روپے اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے جب کہ حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 755 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کے لیٹر آف انٹینٹ پر بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیورو کریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی، شفافیت اور احتساب کے لیے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں  پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی تھی ۔

اجلاس میں آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer