پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا عمل مکمل ہوگا پھر سیاست ہوگی، وزیربلدیات پنجاب


وزیر بلدیات پنجاب

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا عمل مکمل ہوگا پھر سیاست ہوگی۔

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 8لاکھ 99ہزار 350ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 40افراد سیلابی ریلے سے اور 37افراد مکانات گرنے سے جاں بحق ہوئے، 141افراد شدید زخمی اور 2009افراد معمولی زخمی ہوئے۔

وزیر بلدیات پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امدادی پیکیج کے تحت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو 10لاکھ جبکہ زخمی فرد کے اہل خانہ کو 3لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔

‘سیلاب سے متاثرہ رقبے کا سروے کیا جارہا ہے’

محمود الرشید نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ رقبے کا سروے کیا جارہا ہے، سروے مکمل ہونے پر امدادی رقم کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے 235ڈی واٹر نگ سیٹ، 122ٹریکٹر ٹرالیاں، 13سکر مشینیں، 41جنریٹرز، 52عارضی ڈسپوزل اسٹیشن امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر امدادی سرگرمیوں کے لئے کمیٹیاں بنا دی ہیں، ان کمیٹیوں میں سیکرٹری یونین کونسل، امام مسجد اور عوامی نمائندے کو شامل کیا گیا ہے، امدادی رقم کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچائی جائے گی۔

‘سیلابی پانی اترنے کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہوگا’

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلابی پانی اترنے کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہوگا، پہلے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں، گزرگاہوں اور انفرااسٹرکچر کو بحال کیا جائے گا، متعلقہ محکمے مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔

محمود الرشید نے کہا کہ میں آج دوبارہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لوں گا، آج امدادی سامان کے 10 ٹرک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جارہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ایک ہزار گیس کے چولہے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے جبکہ سلے ہوئے کپڑوں کے سیٹ بھی متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جارہے ہیں۔

‘ہم سب کو ملکر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے’

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے 3گھنٹے میں ٹیلی تھون کے ذریعے 5 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا عمل مکمل ہوگا پھر سیاست ہوگی۔

محمود الرشید نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اس ایکٹ کے تحت ہوں گے جس پر حکومتی ارکان اور اپوزیشن متفق تھے، راتوں رات پاس ہونے والے ایکٹ کے تحت کسی صورت بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔

Best Car Accident Lawyer