پنجاب حکومت نے وزیر داخلہ سمیت ماڈل ٹاؤن کرداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس کی صدارت صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اجلاس میں رانا ثناللہ سمیت دیگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کرداروں کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔