پنجاب حکومت کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف کارروائی کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

‘قبضہ مافیا کی گردن موٹی ہوچکی ہے’

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یہ پرائیویٹ جیت میں گھوم رہے ہیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا۔

اسلم اقبال نے کہا کہ قبضہ مافیا کی گردن موٹی ہوچکی ہے، مافیا جس کو چاہے خرید سکتا ہے، چینل خرید کر دن رات کردارکشی کررہا ہے، میری بھی کردارکشی کی جارہی ہے۔

‘علیم خان آج وفاق کیساتھ مل کر دم چھلہ بنے ہوئے ہیں’

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ سوچ کر کہ نقصان کردیں گے قبضہ مافیا پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا، آج آپ وفاق کے ساتھ مل کر دم چھلہ بنے ہوئے ہیں، علیم خان سمجھتے ہیں چینل خرید کر جس کی چاہے عزت اُچھال لو۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایل ڈی اے کے پاس آئے کہ ہماری اسکیم کی توسیع کردیں، ایل ڈی اے نے کہا زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بنا سکتے، ایل ڈی اے نے کہا آپ 665 کنال جگہ تک رہیں گے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے بھی اس کو مسترد کیا۔

‘ہم تمام سوسائٹیوں کو خلاف ایکشن لیں گے’

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق گرین ایریا میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنا ہی نہیں سکتے، یہ 2012 میں عدالت گیا اور اسٹے لے لیا، انہوں نے غیرقانونی طور پر گرین ایریا میں کام شروع کردیا، کہتے تھے پی ٹی آئی میرے بغیر نہیں چل سکتی آج انکے بغیرچل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگوں نے پلاٹ خریدے ان کو پلاٹ نہیں دے رہے ہیں، پہلے ن لیگ ان کو اے ٹی ایم کہتی تھی اب ان کی اے ٹی ایم ہو گئی، ان کا وطیرہ جو ڈر جائے اس کو مار دو، ہم تمام سوسائٹیوں کو خلاف ایکشن لیں گے۔

Best Car Accident Lawyer