پنجاب حکومت ان ایکشن، مریم اورنگزیب تھانہ گرین ٹاون پولیس میں طلب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو تھانہ گرین ٹاون پولیس نے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری لیٹر کی کاپی بول نیوز نے حاصل کر لی ہے، وفاقی وزیرمریم اورنگزیب، جاوید لطیف و متعدد ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاون میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے مریم اورنگزیب کو دفعہ 160 کے تحت طلب کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مریم اورنگزیب کو شامل تفتیش ہونے کے لیے اٹھارہ اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer