پنجاب بھر میں جنسی زیادتی و قتل کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں جنسی زیادتی و اس کے نتیجے میں قتل کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مہینوں میں 2100 سے زائد بچے اور بچیاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ صوبائی دارلحکومت میں 10 مہینوں کے دوران زیادتی کے 380 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زیادتی اور بدفعلی کے گھناونے جرائم کے دوران 21 معصوم جان کی بازی ہار گئے۔