ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کی درخواست ڈی جی خان کی عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے والدین کے ساتھ کراچی جانے کی اجازت دے دی۔
جیو نیوز کے مطابق نمرہ کاظمی ڈی جی خان میں علاقہ مجسٹریٹ عابد حسین کی عدالت میں پیش ہوئیں اور شوہر سے علیحدہ رہنےکی درخواست کی جو منظورکرتے ہوئے نمرہ کو والدین کے ساتھ جانےکی اجازت دیدی گئی۔ نمرہ اور اس کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کاظمی تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے والدین کے ساتھ جانےکا فیصلہ کیا۔