پاک فوج کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرمیاں جاری

کندھ کوٹ: پاک فوج کی جانب سے سیلاب و بارش متاثرین کی ریلیف فراہم اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے متاثرہ علاقے میں راشن بیگ اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے گاؤں غریب آباد میں 400 سو افراد میں راشن بیگ تقسیم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خواتین میں گرم کپڑے گھر کے لیے برتن اور بچوں میں غذائی خوراک بھی تقسیم کی گئی۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے افواج پاکستان کی اس کام کو سراہا۔

اس کے علاوہ صحبت پور میں بھی پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیاگیا جس میں سیلاب متاثرہ مریضوں کاچیک اپ کیاگیااورادوایات فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ضلع بھر میں مفت میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے تا کہ انہیں بہترین طبی امداد دی جا سکے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

اس موقع پرسیلاب متاثرین پاک آرمی اور ایف سی 53 ونگ کاشکریہ ادا کیا اورانہیں بھی دعائیں دیں۔

سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی

پی ڈی ایم اے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 187 افراد زخمی ہوئے جن میں 97 مرد 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اورسیلاب سےلائیواسٹاک کا 102 ارب 1 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف

بارشیں اورسیلاب سے ملک بھرمیں گیارہ لاکھ اٹھاون ہزار تین سو پچپن مویشی ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ملک بھرمیں لائیو اسٹاک کا 102ارب ایک کروڑ روپے نقصان کا انکشاف ہوا۔ ملک بھرمیں بارشی سیلاب سے 11 لاکھ 58 ہزار355 مویشی ہلاک ہوئے۔

سیلاب سے مویشیوں کے شیڈز کا 23 ارب 87کروڑ90لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ بارشی سیلاب سے سندھ میں لائیو اسٹاک کا 36ارب 43 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

بلوچستان میں لائیواسٹاک کا 35 ارب روپے روپے کا نقصان ہوا جبکہ پنجاب میں لائیواسٹاک کا 12 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

خیبرپختونخوا میں 18 ارب 50 کروڑ روہے کا لائیواسٹاک کانقصان ہوا۔ آزاد جموں اینڈ کشمیر کا لائیواسٹاک کا 7کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

ملک میں سب سے زیادہ بلوچستان میں پانچ لاکھ مویشی ہلاک ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 31 ہزار12 کروڑ90 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے۔

پنجاب میں 2لاکھ 5 ہزار106 مویشی ہلاک ہوئے اوربارشی سیلاب سے آزاد جموں اینڈ کشمیر میں792مویشی ہلاک ہوئے۔

غربت کے اثرات مردوں کی نسبت خواتین پر زیادہ مرتب ہونگے، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث غربت کے اثرات مردوں کی نسبت خواتین پر زیادہ مرتب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں سیلاب سے غربت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  اقوام متحدہ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غربت کی شرح میں 4.5 سے 7.0  فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9.9 سے 15.4 ملین لوگ غربت کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ غربت کے اثرات مردوں کی نسبت خواتین پر زیادہ مرتب ہونگے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 22.6 فیصد خواتین  لینر مارکیٹ میں ہیں جبکہ کام کرنے والی خواتین کی آمدنی  کی شرح مردوں کے مقابلے میں16 فیصد ہے۔

Best Car Accident Lawyer