پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا عمل تیز کردیا

پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا عمل تیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی اور متعدی بیماریوں کے ابھرتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر، پاک فضائیہ کا متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے ضروری طبی سامان اور سہولیات کی فراہمی کا عمل تیز کردیا ہے۔

 پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار بشمول میڈیکل اور معاون عملہ سیلاب متاثرین کو خوراک، رہائش اور پینے کےصاف پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے قائم کردہ فیلڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو شبانہ روز مفت طبی سامان اور تشخیصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے میڈیکل اسٹاف کا 700 سے زائد سیلاب سے متاثرہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 16610 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 250 پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

Best Car Accident Lawyer