پاک بحریہ کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جوان سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سانگھڑ، تحصیل مہر، سلطان کوٹ، شاہ بندر، کوڈاریو، دولت پور، چوھڑجمالی، سجاول اور ٹھٹھہ میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ نے سندھ کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کا دائرہ کار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب زدہ علاقوں تک بھی بڑھا دیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین میں راشن بیگ، تیار کھانا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کی طرف سے راجن پور، سانگھٹر اور ڈی آئی خان میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مختلف علاقوں میں موبائل میڈیکل ٹیمز بھی کام کر رہی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ کی عارضی مرمت کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔