پاکستان 373 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکارکیا ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز مشکلات کا شکار ہے۔ تین سو تھہتر رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا انتہائی مایوس کن آغاز ہوا۔ دونوں اوپنرز عابد علی اور شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ حارث سہیل نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر پچاس رنز بنائے ہیں۔ اظہر علی تینتیس اور فواد عالم سات پر کھیل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اسی رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیتنے کے لیئے تین سو تہھتر رنز کا ہدف ملا تھا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔