پاکستان کے ساتھ بھائی چارہ اور دوستی کا تعلق تھا اور ہمیشہ رہے گا، فرانسیسی سفیر

فرانسیسی سفیر نیکولس گیلوئے نے کہا ہے کہ فرانس کا پاکستان کے ساتھ بھائی چارہ اور دوستی کا تعلق تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفیر نیکولس گیلوئے نےاہلیہ کے ہمراہ کراچی قائد اعظم ہاؤس اور میوزیم کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ قائد اعظم ہاؤس میں شروع کئے جانے والے پروجیکٹس خوش آئند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے ،یہاں آکر اچھا لگا ،یہ شہر اور یہاں کے لوگ بہت انرجیٹیک اور ہنر مند ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ سے بہتر تھے ، آزادی کے نو مہینے بعد پاکستان کی اہم ضرورتوں میں فرانس ساتھ رہا  تھا۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہسیلاب متاثرین کے لئے ہم نے مشینری منگوائی ہے جو پچاس ہزار لیٹر یومیہ گندے اور کھارے پانی کو میٹھا کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل کی گھڑ ی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف شعبہ میں فرانس اور پاکستان سالوں سے ساتھ ہیں  اور تجارت کے حوالے سے چیمبر آف کامرس میں میٹنگ رکھی ہے جو دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ فرانسیسی جامعات کے لوگ نومبر میں پاکستان کی مختلف جامعات کا دورہ کریں گے  اور اور تعلیم کے بہتر معیار کے لئے کام کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 سے فرانس سے براہ راست ایکسپورٹ پاکستان کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے۔

Best Car Accident Lawyer