پاکستان کے خلاف سازش میں جو جو شامل ہے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ذوالفقار علی بدر

ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش میں جو جو شامل ہے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نےعمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد عمران خان اور اس کے حواری حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تقریباً آدھا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے اور عمران خان ایک فتنہ کی طرح گندی سیاست میں مصروف ہے، عمران خان نوٹنکی کا ماہر ہے اور اسٹیج ڈراموں میں اچھا کام کرسکتا ہے۔

ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ عمران خان صاحب، کانپیں آپ کی ٹانگ گئی ہیں بلکہ توشہ خانہ کیس میں تو آپ کی صرف کانپیں ٹانگ نہیں رہی بلکہ جسم بھی کانپ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن آپ سندھ کے عوام کے پاس نہیں گئے، چار سال میں جو فارن پالیسی آپ لوگوں نے تباہ کی بلاول بھٹو نے تین مہینوں میں وہ ٹھیک کردی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ خان صاحب کاش آپ سیاستدان بننے سے پہلے ایک اچھے انسان بن جاتے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپکی حکومت ہے آپ سیلاب متاثرین کی مدد کر لیتے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ نے پاکستان کے خلاف جو سازش کی ہے اس کے سرغنہ آپ اور آپکا پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش میں جو جو شامل ہے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے اور دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔

Best Car Accident Lawyer