حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ پر بیٹھ کر سازشی جال بُنا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائفر گم ہونے کے عمران نیازی کے بیان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سائفر گم ہونے کا بیان مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اعترافات سے عمران خان کا کھلنڈرا پن واضح ہے، توشہ خانے کی امانتوں میں خیانت کرنے والے سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حساس دستاویزات پر سیاست کھیلنا شاطر اور جھوٹ کے پروردہ عمران نیازی کا خاصا ہے جبکہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ پر بیٹھ کر بھی سازشی جال بُنا گیا ہے