پاکستان کی معیشت کی بہتری کا بندوبست کرتے رہیں گے، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور غریب کی روٹی کا بندوبست کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ڈار آیا ہے ڈالر اپنی اوقات میں آگیا ہے، عمران خان تم قوم کو تیار کرنے کی بجائے اپنے بیٹوں اور بیٹی کو  لانگ مارچ کے لئے تیار کرو۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوتی ہے، جب نواز شریف آئے گا تو تم بھی اپنی اوقات میں چلے جاؤ گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران تم لوگوں سے حلف لینے کی بجائے خود حلف دو کہ پچھلے دروازے سے ڈیل نہیں کروگے، ہم نے بھی حلف اٹھایا ہے کہ غیر آئینی کام نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور غریب کی روٹی کا بندوبست کرتے رہیں گے جبکہ فیصلے بروقت نہ آئے تو کوئی فائدہ نہیں ہمارے فیصلے روزانہ کی بنیاد پر آتے تھے، توشہ خانہ کا فیصلہ قیامت کو آئے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس پر انیس اسٹے لیے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن سے گلہ ہے فارن فنڈنگ کا فیصلہ کرتے، دو الیکشن گزار دیئےلیکن توشہ خانہ کا فیصلہ نہیں آرہا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ فیصل آباد عمران خان تم ٹیریان کے معاملے پر بھی مکر گئے تھے فرانزک ہوا  تو مان گئے، لانگ مارچ کی تاریخ دو، قاسم سلیمان اور ٹیریان کو بھی لانگ مارچ میں بلواؤ اگر ویڈیوز آئی تو ان کا فرانزک ہو جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer