پاکستان کی اصل طاقت نوجوان ہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت نوجوان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مینار پاکستان کے سائے تلے آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کے کرم سے 65 فیصد نوجوان ہیں اور یہ 65 فیصد ایٹم بم سے زیادہ طاقت ور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 65 فیصد نوجوان کا 5 کروڑ ووٹ ہے جبکہ گزشتہ سال 1 کروڑ نوجوان ووٹرز میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آج کا نوجوان احساس محرومی کا شکار ہے، ملک بھر میں سفارشی کلچر ہے، زہین نوجوان پاکستان سے نکلنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق 70 لاکھ سے زائد نوجوان نشے کے عادی ہیں جبکہ پاکستان کی اصل طاقت یہ نوجوان  ہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم جانتی ہے اس ملک میں ریاست کے نام پر ملک کو دھوکا دیا گیا، آج کا نوجوان سوچتا ہے کہ تعلیم مہنگی کیوں ہے؟ ایک ڈاکٹر بننے پر ایک کروڑ کا خرچ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل جب آتا ہے تو اس میں 12 قسم کے ٹیکس ہوتے ہیں، پاکستان میں قانون کی پابندی صرف غریب عوام کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور ان کی وجہ سے ہی کے پی کے میں بدامنی ہے، کراچی کو تباہ کیا گیا اب خیبر پختون خواہ بھی تباہ ہو گا اور اس تباہی کی زمہ دار پی ٹی آئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ میرے بھائیو، یہ کیا پاکستان ہے کہ ایک آدمی جب وزیراعظم تھا تو کہتا تھا کہ میری پاس سب طاقت ہے لیکن آج بولتا ہے کہ میرے پاس طاقت نہیں بلکہ کسی اور کے پاس تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوور سیز پاکستانی سوچتے ہیں کہ نئی حکومت آئے گی تو ملک اچھا چلے گا لیکن جب اوور سیز پاکستانی ملک واپس آتا ہے تو وہ مایوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم 30 اکتوبر کو مینار پاکستان پر یوتھ لیڈر کو بولا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا پیغام دیتا ہے لیکن آج امریکی صدر نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کو دنیا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے جبکہ ہم اس کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer