پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان اوپیک فیصلے کے تناظر میں سعودی عرب کے خلاف بیانات کے تناظر میں پاکستان مملکت عرب  کی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے بچنے اور عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مملکت سعودی عرب کے خدشات کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشغولیت  اور باہمی احترام پر مبنی ایسے معاملات پر تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔

یاد رہے اس  سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا تھا کہ سعودی عرب توانائی حکمت عملی کے تحت عالمی تیل منڈی کے توازن اور استحکام کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہے۔

تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل علی بن سبت نے کہا کہ تیل پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک پلس کا فیصلہ درست اور بروقت ہے، اس فیصلے میں عالمی معیشت کے اردگرد کی غیر یقینی صورت حال، تیل منڈی میں عدم توازن خاص طور پر طلب اور رسد کے پہلووں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوپیک پلس نے پانچ اکتوبر کو ویانا میں اجلاس کے دوران نومبر میں تیل کی یومیہ پیداوار 20 لاکھ بیرل کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Best Car Accident Lawyer