حضور اکرمﷺ کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دینے پر پاکستان کی جانب سے بھارتی حکومت سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک اور عہدیدار کی طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔
?: PR NO. 3️⃣9️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣2️⃣
Pakistan strongly condemns sacrilegious remarks against the Holy Prophet (PBUH) made by another official of the ruling BJP in India
?⬇️https://t.co/pdxgn8fMYl pic.twitter.com/rSZWgvBha3
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) August 24, 2022
اس حوالے سے پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پچھلے تین مہینوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر لیڈر نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا ہے اور ان انتہائی تضحیک آمیز ریمارکس سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عہدیدار کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کی گئی علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی بھارت اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے درد اور غم کو دور نہیں کرسکتی، یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ راجا سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور بی جے پی کے لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ارکان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔