پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اپنے جاری کردہ  بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ  پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔

Best Car Accident Lawyer