پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.50فیصد رہی ہے۔
COVID-19 Statistics 29 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,079
Positive Cases: 226
Positivity %: 1.50%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 110— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 29, 2022
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 1.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 226 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 110 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان میں کب آیا؟
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔
وائرس کے کیس میں تیزی دیکھی گئی اور 17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 237 تک پہنچ گئی تھی۔
18 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں سامنے آئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہی عالمی وبا سے دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔
20 مارچ کو اس عالمی وبا سے کراچی میں پہلی ہلاکت سامنے آئی، جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 3 ہوگئی۔
26 فروری سے 25 مارچ تک تقریباً 29 روز میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کی جبکہ 7 روز میں 8 اموات ہوئیں تاہم اس کے بعد کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہی۔
انفیکشن کنٹرول کے قواعد پر عمل کریں
فاصلہ رکھیں، اکثر ہاتھ دھویئے دن میں کئی بار ہاتھ دھویئے، بھیڑ والی جگہوں پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، اگر آپ بیمار ہو تو گھر میں ہی رہیں، اگر آپ کو کورونا کی علامات ہیں تو اپنا خود کورونا ٹیسٹ کروایئے اور ایسی جگہوں پر ماسک پہنیں جہاں آپ لوگوں سے اپنا فاصلہ نہیں رکھ سکتے۔